ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں کار بس اسٹاپ سے ٹکرا کر الٹ گئی

بنٹوال میں کار بس اسٹاپ سے ٹکرا کر الٹ گئی

Sat, 14 Jul 2018 20:42:50    S.O. News Service

بنٹوال 14؍جولائی (ایس او نیوز) بینگلورو منگلورو ہائی وے پر تلپاڈی کے قریب ایک کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے موجود بس اسٹاپ سے ٹکرائی اور پوری طرح الٹ گئی، لیکن خوش قسمتی سے کار کے مسافر وں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں اور وہ سب معجزاتی طور پر بال بال بچ گئے۔

کہا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کار بی سی روڈ سے منگلورو جانے والے مسافروں کی تھی۔سڑک کے ایک گھماؤ کے پاس کار بے قابو ہوگئی بس اسٹاپ سے ٹکر کر الٹ گئی۔حادثے کی وجہ سے کار کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔اس میں موجوددو مسافروں کو صرف معمولی چوٹیں آئیں۔


Share: